Quran and Science - Big Bang Theory - قرآن اورسائنس -بگ بین تھیوری
قران اور سائنس کائنات کی تخلیق بگ بینگ( Big Bang Theory ) انسان شاید اس دنیا کی وہ سب سے متُ جسس مخلوق ہے، جو ہر وقت نہ صرف اپنے ماحول بلکہ اس وسیع کائنات کی ہر شے کو کھوجنے، اس کی حقیقت جاننے کی جستجو میں لگا رہتا ہے۔ یہی کھوج اسے آج چاند ستاروں اور کروڑوں نوری سالوں کے فاصلے پر واقع کہکشاؤں تک لے گئی ہے۔ کائنات کی تخلیق کے متعلق قرآن پاک نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا تھا۔ ارشادِ باری تعالی ہے۔ أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ ’’اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین (سب) ایک اکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے پس ہم نے ان کو پھاڑ کر جدا کر دیا‘‘ ۔ اس قرآنی آیت اور بگ بینگ کے درمیان حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔ یہ معجزہ نہیں تو اورکیا ہے؟ کیسے ممکن ہے کہ ایک کتاب جو آج سے 1400سال پہلے عرب کے ریگستانوں میں ظاہر ہوئی، وہ اپنے اندر ایسی غیر معمولی سائنسی حقیقت لیے ہوئے ہو۔ بگ بینگ انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی 'بڑے دھماکے' کے ہیں۔ بگ بینگ دراص...